نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی برطانیہ کے اوور سیز پاکستانیوں کےلیے بڑے شہروں میں 13 دسمبر 2025 کو موبائل رجسٹریشن آپریشن منعقد کریگی۔
نادرا کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹیز کو ضروری شناختی خدمات فراہم کرنا ہے، موبائل رجسٹریشن وین برینٹ (لندن)، گلاسگو (مانچسٹر) اور ناٹنگھم (برمنگھم) کے مقام پر لوگوں کی سہولت کےلیے موجود ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی پاکستان کیلئے سفری سہولت میں نرمی، پی آئی اے کا بڑا فیصلہ
یہ وین کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈز (نائیکیوپ) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس (ایف آر سی) کے اجرا اور تجدید کے لیے خدمات فراہم کریں گی۔
سوشل میڈیا پر جاری نادرا کی پوسٹ میں گلاسگو اور ناٹنگھم کےلیے گوگل میپ کی لوکیشن بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری پرانے CNICs یا B-Forms لے کر آئیں گے تو ان ک پروسیسنگ کو جلد یقینی بنایا جا سکےگا۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ نادرا صارفین کی سہولت کے مطابق انکی خدمت کا منتظر ہے، مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم واٹس ایپ چینل کو فالو کریں یا ویب سائٹ www.nadra.gov.pk کا وزٹ کریں۔



