spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

برطانوی پاسپورٹ رکھنے والوں کےلیے اہم خبر

برطانوی دفترخارجہ نے اپنے ملک کے پاسپورٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کرتے ہوئے ‘بیک اپ پلان’ بھی ساتھ رکھیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرون ملک سفر کرتے وقت اپنی شناخت کے حوالے سے ‘بیک اپ پلان’ رکھیں، یوکے سے نکلتے وقت مسافروں کے پاس دو ضروری دستاویزات لازمی ہوں۔

محکمے نے کہا کہ اگرچہ پاسپورٹ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، تاہم برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز کو شناخت کی کوئی دوسری دستاویز بھی ساتھ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی سفری چیک لسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ فوٹو آئی ڈی کا ایک اضافی فارم بھی اپنے ساتھ رکھا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں شناخت میں آسانی ہوسکے۔

برطانوی دفترخارجہ کی ہدایت کے مطابق باہر چھٹیاں گزارنے والوں اور کاروباری شخصیات کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایک ہنگامی یا “بیک اپ پلان” اپنے ساتھ رکھیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو رہائش کی تفصیلات، پرواز کی معلومات، پاسپورٹ نمبر، ہنگامی رابطے اور انشورنس پالیسی جیسی اہم معلومات تک رسائی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

اگر کسی مسافر کا فون گم ہوجاتا ہے تو مذکورہ بالا تفصیلات اور بھی اہم ہوجاتی ہیں، ان معلومات کو قابل اعتماد دوستوں یا خاندان کے اراکین کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے، دفتر خارجہ نے مسافروں کو روانگی سے چند ضروی کاموں کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے حکومت کا نیا ہدایت نامہ

spot_imgspot_img