spot_img

ذات صلة

جمع

بالوں کی خوبصورتی اور چمک کیلیے دہی کے ساتھ صرف ایک چیز ملائیں، ندا ممتاز نے راز بتا دیا

کراچی : ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندا ممتاز  نے اپنے گھنے، لمبے اور خوبصورت بالوں کا راز بتا دیا جو نہایت آسان اور کم قیمت ہے۔

اے آروائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں انہوں نے بتایا کہ بالوں کی اصل خوبصورتی باقاعدہ آئلنگ اور گھریلو نسخوں کے استعمال میں ہے۔

دوران گفتگو بتایا کہ وہ بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگاتی ہیں اور وقت ملنے پر مختلف قدرتی اجزاء کو تیل میں شامل کرکے استعمال کرتی ہیں۔ ان کے مطابق اگر گھر میں وقت ہو تو وہ تیل میں تھوڑا سا دہی ملا کر بالوں میں لگاتی ہیں، جس سے بال نرم، مضبوط اور چمک دار ہوجاتے ہیں۔

 ندا ممتاز  نے کہا کہ دہی بالوں کے لیے نہایت مفید ہے کیونکہ یہ خشکی ختم کرنے، کھوپڑی کو ٹھنڈک پہنچانے اور بالوں کی جڑوں کو طاقت دینے میں مدد دیتا ہے۔ دہی کے استعمال سے بالوں کی روکھاپن کم ہوتی ہے اور قدرتی نمی برقرار رہتی ہے۔

مزید انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران مسلسل ہیئر ڈرائیر اور ٹونگ کے استعمال سے بال خشک اور بے جان ہوجاتے ہیں، ایسے میں مایونیز بھی بہترین ہیئر ماسک ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس میں موجود انڈا اور آئل بالوں کو غذائیت فراہم کرتے ہیں۔

 ندا ممتاز نے مشورہ دیا کہ اگر بالوں میں تیل یا انڈے کی بو باقی رہ جائے تو ایپل سائڈر ونیگر کو پانی میں ملا کر استعمال کیا جائے، اس سے نہ صرف بو ختم ہوتی ہے بلکہ بالوں میں قدرتی چمک بھی آجاتی ہے۔

spot_imgspot_img