spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بابراعظم کو خود دیکھنا چاہیے اس کو کس طرف جانا ہے، کامران اکمل کا پیمانہ لبریز

پاکستان کے سابق کرکٹر اور بابر کے کزن کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابراعظم کو خود دیکھنا چاہیے کہ اس کو کس طرف جانا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مقابلے سے ہی بابراعظم کی بیٹنگ اور ان کی اپروچ پر تنقید شروع ہوچکی ہے، نیدرلینڈز کے خلاف بہت سلو بیٹنگ کرنے اور رن اے بال سے بھی بدتر اننگز کھیلنے کے بعد بابراعظم کو ڈارپ کرنے کا مطالبہ سامنے آنے لگا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی بابراعظم کی کارکردگی پر بات کی اور کہا کہ بابر کوخود دیکھنا ہوگا کہ اسکو کس طرف جانا ہے، ہرمیچ میں فہیم اشرف تیز اسکورنہیں بناسکتاجیسا آج بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، فہیم اشرف کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈ کو شکست

کامران اکمل نے سوال کیا کہ آج ہمارے مقابلے میں کوئی دوسری اچھی ٹیم ہوتی تو کیا جیت جاتے؟ نیدرلینڈز کےخلاف میچ 3 سے 4 وکٹوں میں ختم ہوجانا چاہیے تھا

سابق کرکٹر نے کہا کہ سپر8 میں جانے کےلیے ضروری ہے چھوٹی ٹیموں سے مارجن سے میچ جیتیں، پاکستان کی ٹیم آج تکے سے میچ جیتی ہے ورنہ جہاں میچ گیا تھا جیتنا مشکل تھا۔

خیال رہے کہ بابراعظم سمیت سینئر بیٹرز نیدرلینڈز کےخلاف ناکام رہے، گرین شرٹس نے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھے آغاز کے باجود بڑی مشکل سے میچ جیتا، فہیم اشرف نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کو ناقابل یقین میچ جتوایا۔

رن اے بال سے بھی بدتر اننگز، بابر اعظم کو ڈارپ کرنے کا مطالبہ زوروں پر

spot_imgspot_img