لاہور : اے آر وائی نیٹ ورک کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور آفس آکر اے آر وائی نیٹ ورک کی سلور جوبلی کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 25سال قبل حاجی عبدالرزاق اور حاجی محمد اقبال نے یہ سفر شروع کیا تھا۔
سلمان اقبال نے حاجی عبدالرزاق اور حاجی محمد اقبال کے اس سفر کو کومیابی سے آگے بڑھایا۔ سلمان اقبال نے باقی چیزوں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اے آر وائی پاکستان کے ابتدائی چینلز میں سے ایک ہے۔ حاجی محمد اقبال میرے بڑے ہیں، میں آج بھی اُن کا احترام کرتا ہوں، میں نے حاجی محمد اقبال سے بہت سیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے آر وائی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، اللہ تعالیٰ آنے والے وقتوں میں اس کو مزید کامیابیاں عطا کرے۔
دعا ہے کہ اے آر وائی پچیس کی جگہ پچاس اور پچاس کی جگہ اپنے سو سال پورے کرے، انہوں نے مزید کہا کہ اے آر وائی ابھی اتنا اچھا ہے اُمید ہے آنے والے وقت میں مزید اچھا ہوگا۔



