spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اے آئی سے خطرہ : نوجوانوں نے ملازمت جانے کا متبادل حل ڈھونڈ لیا

لندن : جیسے جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) عالمی لیبر مارکیٹ کو بدل رہی ہے اور متعدد ملازمتوں کی جگہ لے رہی ہے، نوجوانوں میں مستقبل کے حوالے سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نوجوان ان روایتی سفید پوش ملازمتوں کے بجائے ہنرمندانہ پیشوں کا رخ کرنے لگے ہیں، تاکہ مستقبل میں اے آئی کی وجہ سے نوکری ختم ہونے کے خطرات سے محفوظ رہا جاسکے۔

ماہرین کے مطابق دفتری اور تکنیکی شعبے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال نے نوجوانوں میں بے چینی پیدا کردی ہے۔

برطانیہ میں کیے گئے تازہ سروے کے مطابق ہر 6 میں سے ایک ادارہ آئندہ سال اے آئی کی وجہ سے اپنے عملے میں کمی کا ارادہ رکھتا ہے۔

18سالہ ماریانا یاروشینکو بھی ان نوجوانوں میں شامل ہیں جو اے آئی سے نمٹنے کیلیے ہنر سیکھ رہی ہیں، یوکرین سے تعلق رکھنے والی یہ طالبہ لندن کے سٹی آف ویسٹ منسٹر کالج میں پلمبنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ کام ہے جسے اے آئی کبھی نہیں لے سکتی کیونکہ کوئی روبوٹ پلمبنگ نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب سٹی آف ویسٹ منسٹر کالج کے مطابق گزشتہ 3 برسوں کے دوران انجینئرنگ، تعمیرات اور متعلقہ کورسز میں داخلوں کی شرح میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کالج کے سی ای او اسٹیفن ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس رجحان کے پیچھے دو بڑی وجوہات ہیں

پہلا اے آئی کا بڑھتا ہوا خوف اور دوسرا یونیورسٹی کی مہنگی فیسوں سے بچنے کی خواہش۔ جس کی وجہ سے کئی نوجوان لاکھوں روپے کے تعلیمی اخرجات کرنے کے بجائے عملی تربیت حاصل کرکے جلد روزگار شروع کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق اے آئی سے متاثرہ نوکریوں میں سب سے زیادہ نقصان جونیئر عہدوں کو ہوتا ہے، جس کے باعث نوجوانوں کے لیے کیریئر کا آغاز مشکل بنتا جا رہا ہے۔

برطانیہ کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے سروے میں بھی 25 سے 35 سال کے افراد نے سب سے زیادہ خدشات کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اے آئی ان کی ملازمتوں کی ضرورت ختم کر سکتی ہے۔

نوجوانوں کا یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مستقبل میں ہنرمندانہ پیشے دوبارہ اہمیت اختیار کر رہے ہیں، اور نوجوان اے آئی کے دور میں محفوظ، عملی اور مستقل روزگار کے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔

spot_imgspot_img