spot_img

ذات صلة

جمع

میں رو رہی تھی اور مداح لڑکی ویڈیو بناتی رہی، جگن کاظم

اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے ماضی میں خاتون...

ایک ساتھ 9 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

(1 مئی 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای)...

رحمت کارڈ کا اجرا، مستحقین کو کتنی رقم ملے گی؟

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رحمت...

ایف بی آر کو 649 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا

جولائی تا اپریل 10ماہ میں ایف بی آر کو...

ایک ساتھ 9 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

(1 مئی 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت تعلیم نے تھرڈ سمسٹر کیلیے مڈ ٹرم بریک اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ تھرڈ سمسٹر کیلیے مڈ ٹرم بریک اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 25 سے 29 مئی تک ہوں گی، یہ چھٹیاں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے سب کیلیے ہیں۔

ان چھٹیوں کو ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے تو یہ ایک طویل بریک بنتا ہے:

  • 23 اور 24 مئی: ہفتہ وار چھٹی

  • 25 سے 29 مئی: وزارت تعلیم کی طرف سے اعلان کردہ چھٹیاں

  • 30 اور 31 مئی: ہفتہ وار چھٹی

اس طرح طلبہ کو مسلسل 9 دن کی چھٹیاں ملیں گی، یہ بریک امتحانات سے عین پہلے دیا گیا ہے تاکہ طلبہ تازہ دم ہو کر فائنل امتحان کی تیاری کر سکیں۔

وزارت تعلیم کے منظور شدہ شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کی ترتیب کچھ یوں رہے گی:

  • یکم جون سے اسکولوں میں دوبارہ کلاسوں کا آغاز

  • 15 اور 16 جون کو امتحانات

  • 17 جون کو نئے اسلامی سال کی سرکاری چھٹی

  • 24 جون سے 3 جولائی تک فائنل امتحانات

  • 3 جولائی کو تعلیمی سال کا آخری دن

یو اے ای میں ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو دیکھا جائے گا۔ اس بنیاد پر عید الاضحیٰ کا پہلا دن 27 مئی (بدھ) یا 28 مئی (جمعرات) ہونے کا امکان ہے جس کا حتمی فیصلہ چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔

spot_imgspot_img