spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ایرانی بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق

تہران : پاسداران انقلاب کی رضاکار بسیج فورس کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے جس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جنرل غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی، صہیونی حملے میں سربراہ بسیج غلام رضا سلیمانی شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق شہید سلیمانی نے بسیج کو مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا، شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور مزاحمت کا راستہ جاری رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے پاسداران انقلاب کے بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے آئی آر جی سی (ایرانی پاسدارانِ انقلاب) کی بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو گزشتہ رات ایک حملے میں مار دیا ہے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

1964 میں پیدا ہونے والے سلیمانی نے نوجوانی میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) میں شمولیت اختیار کی اور وقت کے ساتھ تنظیم میں ترقی کرتے ہوئے ایران عراق جنگ کے دوران ایک بٹالین کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں، بعد ازاں انہوں نے آئی آر جی سی کی متعدد ڈویژنز کی کمان بھی سنبھالی۔

اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا

spot_imgspot_img