spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ایران کے ’شاہد‘ ڈرونز کے مقابلے کے لیے جدید نظام تیار کرلیا، یوکرینی صدر

یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ایران کے ’شاہد‘ ڈرونز کے مقابلے کے لیے جدید نظام تیار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو دفاعی ٹیکنالوجی شیئر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کے ساتھ 10 سالہ معاہدے طے پاگئے ہیں، اسلحہ، مشترکہ پیداوار اور وسائل کے تبادلے پر تعاون ہوگا۔

یہ پڑھیں: سعودی عرب کے بعد قطر نے بھی یوکرین سے دفاعی معاہدہ کر لیا

زیلنسکی کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں طویل المدتی شراکت داری، ڈیزل سپلائی معاہدہ بھی شامل ہے، یوکرین اور شراکت دار ممالک میں مشترکہ پروڈکشن لائنز قائم کی جائیں گی۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ ہماری فوجی مہارت دنیا میں سب سے مؤثر ہے، پیٹریاٹ سسٹم کم ہیں مگر ہمارے پاس مکمل دفاعی انٹیگریشن صلاحیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی و سرکاری شعبے اور فوج پر مشتمل ماڈل کو عالمی سطح پر ایکسپورٹ کیا جائے گا، تین ممالک کے ساتھ اس ماڈل پر عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

spot_imgspot_img