spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ایران کے 9 بحری جہاز ڈبو دیے، نیول ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا، ٹرمپ

ٹرمپ نے ایرانی بحریہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے نو جہازوں کو ڈبو دیا ہے اور ملک کے بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کو “بڑی حد تک تباہ” کر دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ ہم نے ایرانی بحریہ کے 9 جہازوں کو تباہ اور ڈبو دیا ہے جن میں سے کچھ نسبتاً بڑے اور اہم ہیں ہم باقی کے پیچھے جا رہے ہیں – وہ جلد ہی سمندر کی تہہ میں ہوں گے!

ٹرمپ نے کہا کہ ایک مختلف حملے میں ہم نے بڑے پیمانے پر ان کے نیول ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نقصان کی تصاویر یا ویڈیو شیئر نہیں کیں۔

اس سے قبل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلانٹک میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایران کی نئی قیادت مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے اور میں بات کرنے پر راضی ہوگیا ہوں، میں ان سے بات کروں گا انہیں یہ کام جلد کرنا چاہیے تھا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ انہیں وہ کام کرنا چاہیے تھا جو عملی اور آسان تھا لیکن انہوں نے بہت لمبا انتظار کیا، میں ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ ایران کی نئی قیادت سے کب بات کروں گا، ان میں سے زیادہ تر مارے جا چکے ہیں جن لوگوں کے ساتھ ہم کام کر رہے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران پر بہت بڑا حملہ کیا تھا ان میں سے زیادہ تر مارے گئے، انہیں یہ کام جلد کرنا چاہیے تھا یہ ایک معاہدہ کر سکتے تھے، انہیں یہ جلد کرنا چاہیے تھا لیکن وہ بہت پیار سے کھیل رہے تھے۔

spot_imgspot_img