spot_img

ذات صلة

جمع

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

برطانیہ کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم اینڈی برنہم کا...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن...

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی...

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

احسن خان کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احسن خان کے والد...

ایران کو سر کرنے کے بعد اسرائیل پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایران کو سر کرنے کے بعد اسرائیل پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حالیہ بیان میں کہنا ہے کہ ہمیں سیاست مت سکھاؤ بلکہ ہم سے سیکھو، ہم پاک سعودی عرب دفاعی تعاون مزید آگے بڑھانے کی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت کے آپس میں جنگ کا نہیں وحدت کا وقت ہے، ہم نفرت اور تعصب کے قائل نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نفرت کی سیاست دفن اور اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، ملک کا نظإ و ضبط چلانے والے اداروں کا احترام کرتا ہوں۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اصولوں سے تجاوز کریں گے تو مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، ملک میں انسانی حقوق کا تحفظ اور امن چاہیے، مہنگائی کے خلاف مظاہرہ امریکا، ایران مذاکرات کی وجہ سے مؤخر کیا تھا۔

 

spot_imgspot_img