ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ کسی مفاہمتی معاہدے کی منظوری نہیں دی اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے مطابق کسی ابتدائی معاہدےکےمتن کی منظوری نہیں دی گئی۔
ٹرمپ مفاہمتی نکات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج رات ہونے والے ایران پر حملے موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کے بعد حملے موخر کیے آج ایران کےخلاف طے شدہ حملوں اور بمباری کو منسوخ کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی ناکہ بندی معاہدہ مکمل ہونے تک نافذ رہےگی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام فریقین نے معاہدے کے حتمی نکات کی منظوری دی ہے، امریکا، اسرائیل، سعودی عرب، یواے ای، قطر، ترکی، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر نے نکات منظور کیے، معاہدے پر دستخط کے وقت اور جگہ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔



