spot_img

ذات صلة

جمع

ایران سے ڈیل ہوتی ہے یا نہیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، ڈیل ہوتی یا نہیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آبنائے ہرمز کھل جائے حالانکہ ہم استعمال بھی نہیں کرتے، یہ بات واضح ہے کہ ایران کے خلاف ہم جنگ جیت چکے ہیں۔

ایک صحافی کی جانب سے کیے جانے والے سوال کہ کیا چین ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی تیاری کررہا ہے؟

جس کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین نے اگر ایران کو ہتھیار بھیجے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید ایران نے سمندر میں چند بارودی سرنگیں لگا رکھی ہیں، ہمارے پاس انہیں صاف کرنے والی مشینری ہے، آبنائے ہرمز سے سرنگوں کا خاتمہ کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے بتایا کہ ایران کی فضائیہ، نیوی ،ریڈار سسٹم سمیت سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے، آبنائے ہرمز سے متعلق نیٹو نے ہماری کوئی مدد نہیں کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ فیک نیوز میڈیا اپنی ساکھ مکمل طور پر کھو چکا ہے، یہ کہتا ہے ایران جنگ جیت رہا ہے، فیک نیوز میڈیا کو ’ٹرمپ ڈرینجمنٹ سنڈروم‘ لاحق ہے۔

امریکی صدر نے لکھا کہ سب جانتے ہیں کہ ایران جنگ بُری طرح ہار رہا ہے، اس کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہوچکی ہے جبکہ دفاعی نظام بھی اب موجود نہیں رہا، اس کا ریڈار سسٹم، میزائل اور ڈرون فیکٹریاں بڑی حد تک تباہ ہو چکیں جبکہ ایرانی قیادت اب ان میں موجود نہیں ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز سے امریکی جہازوں کے گزرنے کا دعویٰ مسترد کردیا

spot_imgspot_img