spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف

اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیوں کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا آسان بنا دیا گیا، ایف بی آر کے پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ْ

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی اہمیت اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی جو پاکستان میں آمدنی رکھتے ہیں، ان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے۔ اس میں کرایہ پر دی گئی جائیداد، سرمایہ کاری، زرعی زمین اور کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے۔

حکام کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن میں کم ودہولڈنگ ٹیکس کی سہولت، بینک ٹرانزیکشنز میں آسانی اور جائیداد کی خریداری پر مراعات شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا عمل اب پہلے سے زیادہ آسان اور تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانی ایف بی آر کے “IRIS” پورٹل کے ذریعے آن لائن ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن کے مطابق حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ملکی معیشت میں کردار ادا کرنے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔

spot_imgspot_img