spot_img

ذات صلة

جمع

انمول پنکی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی (14 مئی 2026): خاتون ڈرگ ڈیلر انمول پنکی...

انمول پنکی 300 گرام کوکین کو ایک کلو کیسے کرتی تھی؟

کراچی : ہائی پروفائل کیس میں گرفتار خاتون ڈرگ...

انمول پنکی کیس : 2 لیڈی کانسٹیبلز بھی عہدے سے معطل

کراچی (13 مئی 2026): انمول پنکی کیس میں مزید 2 اہلکاروں کو عہدے سے معطل کردیا گیا، مقدمے میں معطل ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوکین کوئن انمول پنکی کو عدالت لے جانے والی 2لیڈی کانسٹیبلز بھی معطل کردیا گیا، ایس ایس پی ساؤتھ نے دونوں لیڈی کانسٹیبلز کو لاپروائی برتنے پر ان کیخلاف ایکشن لیا۔

مزید پڑھیں : انمول پنکی کو پروٹوکول دینے والے 3 پولیس افسران معطل

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈرگ کوئن انمول پنکی کو پروٹوکول دینے والے گارڈن پولیس کے افسران کو معطل کیا گیا تھا جن میں ایس ایچ او حنیف سیال، ایس آئی یو ظفر اقبال اور آئی او سعید احمد شامل ہیں۔

ان افسران کے بعد ملزمہ کو عدالت میں پیش کرنے والی 2 لیڈی پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا جس کے بعد معطل ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی، گارڈن پولیس کے معطل افسران کے خلاف انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ کریں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی ساؤتھ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے، واقعے کی مفصل انکوائری رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیرجانبدار تفتیش کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ سٹی کی نگرانی میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈی ایس پی امتیازحسین، ڈی ایس پی آصف منور، انسپکٹر غوث عالم، وحید قریشی ،مثال خان شامل ہیں۔

تفتیشی ٹیم کو تمام مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،
ایس ایس پی ساؤتھ، سٹی اور ایس ایس پی ایس آئی یو پر مشتمل خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے
جس کی نگرانی ڈی آئی جی ساؤتھ کریں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ معطل پولیس افسران نے عدالت میں پیشی کے دوران ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی لگائے پیش کیا اور پروٹوکول دیتے ہوئے عدالت کا راستہ بھی بتا رہے تھے۔

spot_imgspot_img