spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

انمول پنکی سے رابطے پر سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زیر حراست

کراچی سے گرفتار کوکین کوئین انمول پنکی سے رابطے پر سی ٹی ڈی کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کا انمول عرف پنکی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار پنکی سے رابطے پر حراست میں لے لیے گئے ہیں، اے ایس آئی کفیل، سپاہی علی قریشی کی پوسٹنگ سول لائنز میں ہے۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست دونوں اہلکاروں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں: انمول پنکی کی خفیہ ویڈیو منظرِ عام پر، سنسنی خیز طریقہ واردات بے نقاب

واضح رہے کہ اس سے قبل انمول پنکی کے کسٹمر کی بنائی گئی خفیہ ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انکشاف ہوا کہ پنکی کا نیٹ ورک غیر قانونی طور پر معروف آن لائن شاپنگ برانڈ کا نام اور بیگز بھی منشیات کی ترسیل میں استعمال کر رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ گینگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچنے کے لیے معروف آن لائن شاپنگ برانڈز کے نام، ان کے آفیشل بیگز اور جعلی فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کا سہارا لے رہا تھا۔

ویڈیو کے پہلے حصے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رائیڈر پارسل لے کر کسٹمر کو ڈیلیور کرتا ہے،بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ رائیڈر اس بات سے بالکل لاعلم ہے کہ اس پارسل کے اندر کیا چھپا ہوا ہے۔ وہ پارسل دینے کے بعد اپنی ڈیلیوری اجرت کے 500 روپے وصول کرتا ہے اور وہاں سے روانہ ہو جاتا ہے۔

spot_imgspot_img