spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

انجیر کے 2 دانے رات کو بھگو کر صبح نہار منہ کھائیں، حیرت انگیز فوائد، ویڈیو

ویسے تو انجیر پورا سال ہی دستیاب ہوتی ہے لیکن سردیوں میں اس کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کی بڑی وجہ اس کے بےشمار فوائد ہیں۔

انسان کیلئے قدرت کی بنائی گئی بے شمار نعمتوں میں بہت سے میوہ جات میں انجیر بھی شامل ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، اس کے کئی ایسے طبی فوائد ہیں جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر عائشہ عباس نے انجیرکے بیش بہا فوائد بیان کیے اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ بھی اس کے فوائد جان کر آپ اسے باقاعدگی سے استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دو دانے انجیر کو ایک پیالی پانی میں رات کو بھگو دیں اور صبح نہار منہ کھا کر اس کا پانی بھی پی لیں، اسے روزانہ استعمال کریں، جس سے قبض جڑ سے ختم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھگوئے ہوئے انجیر جسم میں توانائی بحال کرنے، نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے اور کئی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد دیتے ہیں۔

انجیر میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو قبض کے مسئلے کو ختم کرتی ہے اور آنتوں کی صفائی میں مدد دیتی ہے، رات بھر بھگوئے جانے سے انجیر نرم ہو جاتا ہے، جس سے اس کے غذائی اجزاء جسم میں زیادہ آسانی سے جذب ہوتے ہیں۔

انجیر میں قدرتی شکر موجود ہونے کے باوجود اس میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ بھگوئے ہوئے انجیر بھوک پر قابو رکھتے ہیں، جس سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔

یاد رہے کہ ذیابطیس کے مریضوں یا وہ افراد جنہیں بلڈ شوگر کے مسائل ہیں، انہیں انجیر کھانے سے قبل اپنے معالج سے لازمی مشورہ کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

spot_imgspot_img