spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

امریکی سینیٹ نے تاریخی دفاعی بل منظور کرلیا

واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کرلیا، بل کے حق میں 77 اور مخالفت میں 20 ووٹ آئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی بل دستخط کے لیے صدر ٹرمپ کو بھیج دیا گیا ہے، امریکی دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ، رہائش میں بہتری کا منصوبہ شامل ہے۔

3ہزار 86صفحات پر مشتمل اس بل کی اہم شقوں میں یوکرین کے لیے 800 ملین ڈالر کی رقم شامل ہے، جس کے تحت آئندہ دو برسوں کے لیے ہر سال 400 ملین ڈالر یوکرین سکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

دفاعی بل کے مطابق اسرائیل کے لیے 600 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جن میں آئرن ڈوم جیسے مشترکہ میزائل دفاعی منصوبوں کے لیے فنڈز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بل میں شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے دور میں عائد کی گئی سیزر پابندیوں کے خاتمے کی شق بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ قانون کے تحت یورپ میں امریکی افواج کی تعداد 76 ہزار سے کم کرنے سے قبل اس کے امریکی سلامتی پر ممکنہ اثرات کا باقاعدہ تجزیہ کرنا بھی پینٹاگون کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

spot_imgspot_img