spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

امریکی خاتون کا بس ڈرائیور پر اچانک حملہ، پھر کیا ہوا؟ واقعہ کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی

 ایک امریکی خاتون  نے تلخ کلامی کے بعد بس ڈرائیور پر حملہ کر کے اسے زخمی کردیا، بس بے قابو ہوکر ایک ریسٹورنٹ میں جا گھسی، عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے شہر میڈیسن میں ایک امریکی خاتون کو بس ڈرائیور پر حملہ کرنے اور حادثہ کرانے کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ واقعہ رواں سال 25 فروری کو پیش آیا تھا جب 26 سالہ امریکی خاتون ریون جانسن نے باتوں باتوں میں اچانک میٹرو بس کے ڈرائیور پر حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جانسن نے ڈرائیور پر اس وقت حملہ کیا جب اس نے اسے بتایا کہ یہ بس اس کے مطلوبہ اسٹاپ تک نہیں جائے گی کیونکہ یہ اس کا روٹ نہیں ہے۔

 attacking a bus driver

یہ بات سنتے ہی خاتون طیش میں  آگئی اور ڈرائیور پر مکوں کلی بارش کردی اچانک غیر متوقع طور پر ہونے والے حملے سے ڈرائیور نے بس پر اپنا کنٹرول کھو دیا اور بس بے قابو ہوکر ایک ریسٹورنٹ کی عمارت سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کو اسپتال منتقل کرنا پڑا، اس دوران بھی جانسن ڈرائیور پر مسلسل تشدد کرتی رہی۔

عدالت میں جانسن نے خود پر لگنے والے الزامات قبول کرتے ہوئے جرم کا اعتراف کیا۔ جس کے بعد عدالت نے اسے تین سال قید اور تین سال نگرانی کی سزا سنائی۔

اس کے علاوہ جانسن پر میڈیسن میٹرو ٹرانزٹ کی تمام املاک، بشمول بسوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے یعنی آئندہ وہ اس کمپنی کی بس میں سفر نہیں کرسکے گی۔

spot_imgspot_img