spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

امریکا کو غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے نہیں کریں گے، ٹرمپ

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو غیرقانونی تارکین وطن کےحوالے نہیں کریں گے، ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنا امریکی نظام کے لیے خطرہ ہے۔

نیو یارک میں راک لینڈ کمیونٹی کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی شہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے بل لانا چاہتے ہیں، پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ امریکی نظام کیلئے خطرہ ہے۔

امریکا ایران جنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی پوری قیادت ختم کردی، اس کے پاس ائیرفورس ہے نہ نیوی جبکہ امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے، جس کا کوئی مقابلہ نہیں، فیک نیوز چینلز جنگ سے متعلق غلط خبریں دے رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ میں نے چین کا تاریخی دورہ کیا، صدرشی جن پنگ اچھے آدمی ہیں، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سعودی عرب دو سال پہلے امریکا میں دو کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا تھا۔

ہمارے دور میں امریکا میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم اٹھارہ کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، امریکا دو سال پہلے ایک مردہ ملک تھا اب ہر کوئی امریکا کی عزت کررہا ہے۔

امریکی صدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں، ٹرمپ کا حیران کن دعویٰ وائرل

spot_imgspot_img