spot_img

ذات صلة

جمع

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ میسوری کے بٹلر ہوائی اڈے کے قریب حادثے میں 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

حکام نے بتایا کہ میسوری میں بٹلر میموریل ہوائی اڈے کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

سی این این کے مطابق واقعہ ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا اور مسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول نے ایکس پر ایک پوسٹ میں حادثے کی تصدیق کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارہ اسکائی ڈائیورز کو لے جا رہا تھا۔

مقامی ہنگامی ٹیمیں، بشمول بٹلر پولیس ڈیپارٹمنٹ اور بیٹس کاؤنٹی شیرف کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں جو ریسکیو کارروائیاں کر رہے ہیں۔

بٹلر کنساس سٹی، میسوری سے 65 میل جنوب میں واقع ہے۔

spot_imgspot_img