spot_img

ذات صلة

جمع

امریکا ایران امن معاہدہ : مہنگائی کم ہوگی یا نہیں؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا

اسلام آباد : امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ پوری دنیا کیلیے خوش آئند ہے تاہم اس جنگ بندی کے ملکی معیشت اور مہنگائی پر اثرات سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مثبت نتائج کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ
امن معاہدہ ہوا تو مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے، تنازع کے خاتمے سے پاکستان کی معیشت کو بڑا ریلیف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل سستا ہونے سے مالیاتی اور بیرونی شعبے کو فائدہ پہنچے گا، جنگی حالات سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، تاہم صورتحال مکمل طور پر معمول پر آنے میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔

وزیر خزانہ کے مطابق تنازع کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں افراطِ زر اور شرح سود پر بھی دباؤ بڑھا تاہم حکومت نے صورتحال کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے نہ تو اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے دی اور نہ ہی ایندھن کی قلت پیدا ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک اہم اور قابلِ فخر لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات براہِ راست مہنگائی پر مرتب ہوں گے، جبکہ اس سے پاکستان کو مالیاتی اور بیرونی شعبے میں اضافی سہارا بھی ملے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ وہ آئندہ مالی سال کے حوالے سے خاصے پُرامید ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ تنازع کے دوران توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ہے، اس لیے مکمل معمولات کی بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی سابقہ پیش گوئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد کی حد میں رہ سکتی ہے اور اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی جاری رہی تو افراطِ زر دوبارہ اسی سطح پر واپس آسکتا ہے۔

spot_imgspot_img