spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

افواہ ہے جیل میں بانی کی طبعیت خراب ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی

راولپنڈی: وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افواہ ہے جیل میں بانی کی طبعیت خراب ہوگئی ہے، ملاقات تک دھرنا ختم نہیں کروں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دیگررہنماؤں کے ہمراہ دھرنا دیدیا ہے، گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ آج 8ویں باراڈیالہ آیا ہوں، بانی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک دھرنا ختم نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے پولیس افسران سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب وزیراعلیٰ ہوں، بانی سے کیوں نہیں ملنے دے رہے،

سہیل آفریدی نے کہا کہ ساڑھے 4 کروڑ عوام کی نمائندگی کررہا ہوں، آپکا اقدام غیرقانونی ہے، ہم کچھ اور سوچنے پر مجبور ہورہے ہیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حکام سے بات چیت میں مزید کہنا تھا کہ آپ خود ہمیں تنگ کررہے ہیں، حالات کشیدہ بنارہے ہیں۔

دریں اثنا سینیٹر فیصل جاوید نے بھی کہا ہے کہ با نی پی ٹی آئی سے کئی ہفتوں سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، عدالتی احکامات کے باجود بانی اور اہلیہ سے فیملی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بانی کے ذاتی معالج سےبھی ملاقات نہیں کرائی جارہی۔

انھوں نے کہا کہ بانی کو گزشتہ کئی ہفتوں سے آئسولیشن میں رکھا گیا، جیل احکامات کی خلاف ورزی ہے، منتخب وزیراعلیٰ بار بار اڈیالہ جاتے ہیں ان کی بھی ملاقات نہیں کرائی جارہی۔

جب بھی کال آئےگی تو ثابت کردینگے پاکستان بانی پی ٹی آئی کا ہے، سہیل آفریدی

spot_imgspot_img