spot_img

ذات صلة

جمع

افتخار احمد نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

پشاور زلمی کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ فخر زمان کو دے دیا۔

لاہور قلندرز سے شکست کے بعد زلمی کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا کریڈٹ فخر زمان کو جاتا ہے انہوں نے شاندار بیٹنگ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا، علی رضا کے لیے آج دن مشکل رہا، انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی بولنگ کی ہے برے وقت میں سپورٹ کرنا چاہیے۔

افتخار احمد نے کہا کہ لائٹ کی وجہ سے گیند نظر نہیں آئی جس کے باعث کیچ ڈراپ ہوا، ہار کے بعد اکثر غلطیاں سامنے آتی ہیں، ہم چیمپئنز کی طرح کھیلیں گے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹیم کا کمبینیشن بہترین ہے، تمام کھلاڑی مل کر پرفارم کررہے ہیں، فائنل میں تماشائیوں کی آمد کی اجازت ملنا خوش آئند ہے، کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کی پہلی شکست، قلندرز نے 6 وکٹوں سے ہرا دیا

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اب بولنگ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہوں، جدید کرکٹ میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مہارت ضروری ہے۔

پی ایس ایل 11 کے 38ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ٹورنامنٹ میں یہ زلمی کی پہلی شکست ہے۔

spot_imgspot_img