وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی گارڈ نے ٹانگیں کاٹ کر بیوی کو قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سمبل میں ملزم گارڈ نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹیں، زیادہ خون بہنے سے رانی نامی خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ میاں اور بیوی کا گھر میں کافی عرصے سے جھگڑا رہتا تھا اور ملزم اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، گھریلو مسئلے پر ہی چپقلش ہوئی جس کے بعد ملزم نے بیوی کو قتل کردیا۔
یہ پڑھیں: کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے میاں، بیوی قتل
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھائی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گھر میں واقعے کے بعد کوئی موجود نہیں تھا میاں اور بیوی ہی موجود تھے چیخ و پکار کے بعد محلے والوں نے اطلاع دی جس کے بعد زخمی حالت میں خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خون زیادہ بہنے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔



