spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اسلام آباد مذاکرات نے پائیدار سفارتی فریم ورک کی بنیاد رکھ دی، ایرانی سفیر

اسلام آباد (13 اپریل 2026): پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد مذاکرات کو پائیدار سفارتی فریم ورک کی بنیاد قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات ایونٹ نہیں بلکہ ایک عمل ہے جس نے پائیدار سفارتی فریم ورک کی بنیاد رکھ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ’جنگ کا بدلہ جنگ اور منطق کا جواب منطق سے‘: قالیباف کا ٹرمپ کو اہم پیغام

رضا امیری مقدم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیک نیتی پر مبنی اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستانی اداروں نے مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے انتھک کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت، فوج، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں سے مذاکرات کا انعقاد ہوا، مہمانوں کو پُرامن، منظم اور باوقار ماحول فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مذاکرات کیلیے بہترین لاجسٹک سہولیات فراہم کیں۔

’ایرانی ٹیم نے قومی مفادات اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلیے باوقار مذاکرات کیے جس کا مقصد ایرانی عوام کے جائز حقوق کو یقینی اور محفوظ بنانا ہے۔ اگر اعتماد اور عزم مضبوط ہو تو یہ عمل تمام فریقین کے مفاد میں ہوگا۔‘

spot_imgspot_img