spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، دو فلسطینی شہید، متعدد زخمی

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملوں سے4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، غزہ سٹی کے صبرہ محلے میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا۔

 خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فضائی حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں سے اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت پیچھے ہٹی تھی، غزہ سٹی کے مغرب میں الشاطی پناہ گزین کیمپ پر بھی فضائی حملہ کیا گیا۔

مرکزی غزہ میں دیرالبلح کے مشرقی علاقوں پر اسرائیلی توپ خانے کی جانب سے گولہ باری کی گئی، غزہ سٹی میں الشفا اسپتال کے اطراف بھی اسرائیلی بمباری کی گئی۔

واضح رہے کہ انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے امن کے دشمن اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر شدید حملے شروع کر دیے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر پر دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیے، اسرائیل نے شمالی غزہ کے اسپتال کے قریب حملہ کیا ہے۔

سول ڈیفنس غزہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر 3 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری حملے کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر شدید بمباری

spot_imgspot_img