اسلام آباد : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں کسی بھی تنازع پر کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنا چاہیے۔
ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے علاقائی امن اور استحکام کی خاطر مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری واحد راستہ ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے تحمل اور دانشمندی کی ضرورت ہے۔
بھارت سے تجارت بحالی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، اسحاق ڈار



