پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار تقی احمد -15 سے -20 ڈگری سینی گریڈ کے درمیان فیری میڈوز پہنچ گئے اور 8 کلومیٹر پیدل سفر کیا۔
اے آر وائی اسٹوریز میں میں اداکار تقی احمد نے اپنے اس دلچسپ سفر کی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی اورسننے والوں کو اسلام و علیکم کے بعد بتایا کہ میں تقی احمد ہوں، سال 2025 کا اختتام ہوچکا ہے اور میں آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں۔
تقی نے کہا کہ میں اس وقت فیری میڈوز میں ہوں بالکل نانگا پربت کے سامنے ہوں، فیری میڈوز اس وقت بالکل خالی ہوچکا ہے کیوں کہ یہاں کا درجہ حرارت -15 ڈگری سینٹی گریڈ سے -20 ڈگری سینی گریڈ تک پہنچا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہاں پر پچھلے دنوں اتنی برفباری ہوئی تھی کہ ہم لوگ اپنے کاٹیجز میں پھنسے ہوئے تھے، انھوں نے اپنا ایک گرم اونی موزہ بھی دکھایا جو سردی کی شدت سے پھٹ چکا تھا، انھوں نے 8 کلو میٹر تک پیدل ٹریکنگ کی۔
تقی احمد نے کہا کہ میں یہاں اس لیے آیا کہ میرے بہت اچھے دوست کی ٹورازم کمپنی ہے انھوں نے کہا کہ ہم نانگا پربت کے بیس کیمپ جارہے ہیں تو میں نے کہا کہ اس سے اچھا موقع اور کیا ہوسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں اور میری بیٹی سماویا یہاں آئے ہیں اور ہمیں ایک ونٹر سرواوئیول کورس کرنا تھا، اور یہ سیکھنا تھا کہ سردیوں میں ٹریکنگ کیسے کی جاتی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ ہم نے بہت زیادہ لطف اٹھایا اور ہمیں بہت زیادہ مزہ آیا، یہاں پر بہت اچھا انتظام کیا گیا تھا بس ایک چیز کا افسوس رہا ہم مزید آگے تک نہیں جاسکے کیوں کہ گھٹنوں تک برف آگئی تھی۔



