اداکار جان ریمبو (افضل خان) کے صاحبزادے احسن افضل کا کہنا ہے کہ والد میرے لیے محنت کی بڑی مثال ہیں۔
اداکار احسن افضل نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور اس دوران شوبز سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی محنت کا موازنہ والد کی محنت سے کرتے ہین، میں نے والد کی محنت جتنا ایک انچ بھی کام نہیں کیا ہے، ان کی محنت بہت تھی۔
یہ پڑھیں: ریمبو نے رخصتی میں رونے کی وجہ بتادی
احسن افضل نے کہا کہ جس طرح والد نے کیریئر شروع کیا اور وہ شوبز سے کسی کے نہ ہونے کے باوجود اسٹار بن گئے۔
اداکار نے کہا کہ والد میرے لیے محنت کی سب سے بڑی مثال ہیں اور اب میں، میرے والدین ٹی وی پر کام کررہے ہیں جس سے میں والدین کے کام کو دیکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ احسن افضل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شرپسند‘ میں ’ولی‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔



