spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اب تک 307 شہدا کے لواحقین کو معاوضے کے چیکس دیے گئے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور (24 اگست 2025): مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں معاوضوں کے چیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ شہدا کے لواحقین کو مجموعی طور پر 614 ملین اور زخمیوں کو 15.9 ملین روپے دیے جا چکے ہیں، اب تک 307 شہدا کے لواحقین کو معاوضے کے چیکس دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے پی حکومت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر شہدا پیکج 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، باقی 89 شہدا کے لواحقین کو بھی جلد معاوضے کے چیکس فراہم کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح 34 زخمیوں کو معاوضے کے چیکس دیے جا چکے ہیں، باقی 144 زخمیوں کو بھی جلد معاوضے کے چیکس فراہم کیے جائیں گے، ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو 15 ہزار کی ادائیگیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ایپ کا مقصد شفافیت اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی تیزی سے معاوضوں کی ادائیگی کی گئی ہے، سیلاب سے مکمل اور جزوی طور پر متاثرہ گھروں کا سروے جاری ہے، سروے مکمل ہوتے ہی متاثرہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

’وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر گھروں کا معاوضہ بھی دگنا کر دیا گیا ہے۔ مکمل تباہ گھروں کا معاوضہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ جزوی متاثرہ گھروں کا معاوضہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا گیا۔‘

spot_imgspot_img