spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

آپ اپنے دام میں صیاد آگیا : پولیس اہلکاروں کی درجنوں گاڑیاں و موٹرسائیکلیں بند

لاہور : ٹریفک قوانین خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکار بھی بچ نہیں پائے، درجنوں گاڑیاں، موٹرسائیکلیں بند کردی گئیں۔

 پنجاب بھر میں نئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس کے افسران و اہلکاروں کی گاڑیاں بھی جرمانوں کی زد میں آگئیں۔

لاہور میں قانون شکنی کے مرتکب150 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی عدم ادائیگی پر بند کر دی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی او لاہور کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک قوانین خلاف ورزی کرنے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

اس حوالے سے سی ٹی او ڈاکٹراطہر وحید نے بتایا کہ 72گھنٹے میں149پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ای چالان ڈیفالٹر ہونے پر بند کردی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی80گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا موقع پر چالان کیا گیا، تمام گاڑیاں جرمانہ ادا کرنے کے بعدچھوڑ دی گئیں۔

سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ اکر پولیس اہلکار قانون توڑیں گے تو رعایت انہیں بھی نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ 55سرکاری محکموں کی600کے قریب گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 26 ہزار شہریوں کے چالان اور مجموعی طور پر 13 کروڑ 48لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 25 ہزار 424 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، جبکہ سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 585 افراد کو حوالات منتقل کیا گیا۔

لاہور میں قانون شکنی کے مرتکب ڈیڑھ سو پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ نہ بھرنے پر بند کر دی گئیں۔

پچپن سرکاری محکموں کی 600 گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی، ٹریفک قوانین خلاف ورزی پرایکشن سی ٹی اوکےحکم پر لیا گیا۔

مزید پڑھیں : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے طلبا پر ایف آئی آر ہوگی یا نہیں؟ وزیرتعلیم کا بڑا بیان

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے طلبا پر ایف آئی آر کا اندراج ہوگا یا نہیں، اس سلسلے میں صوبائی وزیرتعلیم نے خبر کی تردید کردی۔

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ مجھ سے منسوب خبر غلط ہے، میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ٹریفک قوانین کی پاسداری طلبا سمیت ہر شہری کو کرنا ہوگی۔

spot_imgspot_img