بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ ’آوارہ پن‘ پاکستان میں ریلیز ہوئی جب ہم پاکستان گئے تو بہت پیار ملا تھا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکار عمران ہاشمی نے کہا کہ میں، مہیش بھٹ ودیگر لوگ آوارہ پن کی ریلیز پر لاہور گئے تھے تو ہمیں بہت اچھا ریسپشن ملا۔
انہوں نے کہا کہ ہم وہاں پر دو دن رکے لیکن ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی۔
میزبان نے سوال کیا کہ جانے سے پہلے کوئی ڈر تھا جواب میں عمران ہاشمی نے فوری کہا کہ ایسا کچھ نہیں تھا وہ عظیم لوگ ہیں۔
اداکار نے کہا کہ جب میری فلم ’جنت‘ ریلیز ہوئی تو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا وہاں ہماری فلموں کو بہت پسند کیا جاتا تھا اور ہماری بہت فین فالوونگ ہے۔
View this post on Instagram
سنہ 2007 کی فلم کے سیکوئل سے شیوم پنڈت کے طور پر اپنے لک کا ایک کولاج شیئر کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے برسوں تک اس کردار کو زندہ رکھنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
جذباتی پیغام میں اداکار نے لکھا کہ آوارہ پن میرے لیے کبھی محض ایک فلم نہیں رہی، میں جہاں بھی گیا گزشتہ 19 سالوں سے شیوم کو اپنے ساتھ لیے پھرتا رہا ہوں، اس کا ساتھ دینے، اس شاندار اور محبت بھرے استقبال، اور اس سفر کا حصہ بننے پر آپ کا شکریہ۔ آپ لوگوں کے ساتھ اس خاندان کو بڑھتے ہوئے دیکھنا اس سب کا بہترین حصہ رہا ہے۔
واضح رہے کہ عمران ہاشمی کی یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ’آوارہ پن 2‘ کے لیے مداحوں کا انتظار مسلسل بڑھ رہا ہے۔ جب سے سیکوئل کا اعلان ہوا ہے مداح 19 سال بعد عمران ہاشمی کو دوبارہ شیوَم پنڈت کے روپ میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
شگفتہ رفیق کی لکھی ہوئی اور مکیش بھٹ کی پروڈیوس کردہ یہ اصل فلم جنوبی کوریا کی فلم ‘اے بیٹرسویٹ لائف’ سے متاثر تھی۔ اس میں عمران ہاشمی کے ساتھ شریا سارن، مرنالنی شرما اور آشوتوش رانا نے اہم کردار ادا کیے تھے۔



(@lahoreandbeyond_)