اسلام آباد : خاتون اول آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی قومی مہم کو پاکستان کے لئے ایک سنگ میل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی ایچ پی وی ویکسین مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، خاتون اول آصفہ بھٹونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کاآغازکررہے ہیں، سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے، جس سے بچاؤ ویکسین کے ذریعے ممکن ہے۔
آصفہ بھٹو نے والدین سے اپیل کی وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ ان کی نوسےچودہ سال کی بیٹیوں کوویکسین ضرور لگے ، آئیں مل کراپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی قومی مہم کو پاکستان کے لئے ایک سنگ میل قرار دیدیا
ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کررہے ہیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری
سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے… https://t.co/K4yxqdy9bx
— PPP (@MediaCellPPP) September 15, 2025



