spot_img

ذات صلة

جمع

ٹیلر سوئفٹ کی شادی کہاں ہورہی ہے؟

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبالر ٹریوس کیلس سے...

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کا بائیکاٹ، چیئرمین پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد (2 جولائی 2026): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

نرسیں دل کا دورہ پڑنے والے مریض کو بچانے کے لیے بس سے کود گئیں

بھارت میں نرسوں نے دل کا دورہ پڑنے والے...

ارشد وارثی پاکستانی کامیڈی کو توہین آمیز کہہ کر مشکل میں آگئے

بھارتی اداکار ارشد وارثی پاکستانی مزاح کو توہین آمیز...

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کا بائیکاٹ، چیئرمین پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد (2 جولائی 2026): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کا بائیکاٹ کرنے پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے 27 جولائی 2026 کو آزاد جموں و کشمیر الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے، پارٹی قیادت اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کے مطابق موجودہ حالات اور عوامی جذبات مدنظر رکھتے ہوئے بائیکاٹ کیا گیا، موجودہ حالات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور اہم شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی ٹکٹ سفارشات اور متاثرہ امیدواروں کی اپیلوں پر کارروائی بھی معطل کر دی، تمام فیصلے ملک، قوم اور جمہوریت کے مفاد میں باہمی مشاورت سے کیے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں، پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تمام سفارشات بھی فوری معطل کر دی گئی ہیں اور ٹکٹوں کے اجرا سے متعلق تمام امور آئندہ فیصلے تک مؤخر رہیں گے، غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر ٹکٹوں کے اجرا اور انتخابی عمل کے کسی مرحلے پر مزید پیشرفت نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، اور انتخابی شیڈول پر نظر ثانی کی جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی اور آزادانہ انتخابی ماحول فراہم کیا جائے، ہماری سیاسی جدوجہد کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کیلیے جاری رہے گی۔

spot_imgspot_img