spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

آج تک سمجھ نہیں آیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیسے ہار گئے، شرجیل خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر شرجیل خان نے کہا ہے کہ 9 سال ہوگئے اور آج تک سمجھ نہیں آیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیسے ہار گئے۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر شرجیل خان نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے مزاحیہ شو مین شرکت کی جہان انہوں نے 2016 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے متعلق گفتگو کی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا، 170 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کے اوپنر نے بہترین اسٹرائیک ریٹ سے پاور پلے میں 65 رنز بنائے لیکن اس کے باوجود ٹیم ہار گئی تھی۔

اس میچ سے متعلق شرجیل خان نے کہا کہ 9 سال ہوگئے اور مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ میچ ہم ہار کیسے گئے کیوں کہ جس طرح سے ہم نے پاور پلے میں بیٹنگ کی ہم یہ میچ آسانی سے جیت سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے درمیان میں کھلاڑیوں سے شاٹ نہیں لگیں تو ہم سلو ہوگئے، ٹی ٹوئنٹی گیم میں 1 یا دو رنز بنانے والی ٹیم کی جیت نہیں ہوتی جس کی باؤنڈری زیادہ ہوگی میچ میں جیت بھی اسی ٹیم کی ہوتی ہے۔

شرجیل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شروعات اچھی تھی لیکن بیچ میں سلو ہوگئے اور آخر میں اس رنز کے خسارے کو پورا نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے ہم یہ میچ ہار گئے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کے سپر 10 گروپ 2 کے 23ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ میچ 22 مارچ 2016 کو بھارت کے شہر موہالی میں پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن آئی ایس بِنڈرا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 171/4 کا اسکور بنایا، جس کے تعاقب کرتے ہوئے پاکستان 19.5 اوورز میں 149/9 پر آؤٹ ہو گئی۔ اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ پاکستان کا ٹورنامنٹ سے تقریباً اخراج ہو گیا۔

spot_imgspot_img