spot_img

ذات صلة

جمع

5 سال میں 8 انتخابات : بلغاریہ میں شدید سیاسی بحران کی کہانی

صوفیہ : یورپی ملک بلغاریہ طویل عرصے سے سیاسی...

باسط علی نے شان مسعود سے معافی مانگ لی

کراچی : سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم...

اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریلز بند، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (20 اپریل 2026) : ضلعی انتظامیہ نے...

زیادہ اسکرین ٹائم آپ کے بچے کو کس طرح متاثر کررہا ہے؟

لندن : ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے...

اسرائیل اب بھی ایران کیساتھ حالتِ جنگ میں ہے، نیتن یاہو

(20 اپریل 2026): اسرائیلی وزیر اعطم نیتن یاہو کا...

آبنائے ہرمز کشیدگی : جنگ کے اثرات بازاروں تک پہنچ گئے

آبنائے ہرمز کی کشیدگی کے سبب خوراک کے عالمی بحران کا خطرہ منڈلا رہا ہے، خام تیل، قدرتی گیس اور کھاد کی سپلائی متاثر ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان دہلیز پر ہے۔

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی کے باعث توانائی اور زرعی شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہوگیا ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے اثرات جلد دنیا بھر کی خوراک کی منڈیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کھیتوں میں فصلوں کی کاشت سے لے کر انہیں منڈیوں تک پہنچانے کے عمل میں ایندھن بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات براہِ راست عالمی سپلائی چین کو متاثر کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران پہلے ہی عملی طور پر آبنائے ہرمز کو محدود کرچکا ہے، جبکہ امریکا کی جانب سے بھی اس اہم آبی گزرگاہ پر دباؤ بڑھا دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل، قدرتی گیس اور کھاد کی ترسیل شدید متاثر ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی گیس اور کھاد کی قلت فوڈ سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف زرعی پیداوار متاثر ہوگی بلکہ خوراک کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

زرعی ماہرین کے مطابق فصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے نائٹروجن پر مشتمل کھادیں، خصوصاً یوریا، بنیادی اہمیت رکھتی ہیں، اور دنیا کی تقریباً ایک تہائی یوریا سپلائی خلیجی خطے سے حاصل ہوتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نائٹروجن کھاد کی تیاری ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں ہوا سے حاصل کردہ نائٹروجن کو قدرتی گیس سے حاصل ہونے والی ہائیڈروجن کے ساتھ بلند درجہ حرارت اور دباؤ پر ملا کر امونیا تیار کیا جاتا ہے، جو کھاد کا بنیادی جزو ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیار شدہ کھاد کی ترسیل متاثر ہوئی یا اس کی پیداوار کے لیے درکار گیس مہنگی یا نایاب ہو گئی تو کھاد کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں کاشتکار کم مقدار میں کھاد استعمال کریں گے۔

اس کے نتیجے میں زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوگی اور خوراک کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، جس کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑے گا۔

پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، عالمی بینک نے خبردار کر دیا

spot_imgspot_img