spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’ no thanks‘ گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

گرین لینڈ نے آرکٹک جزیرے پر امریکی اسپتال بھیجنے کی ٹرمپ کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

گرین لینڈ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آرکٹک جزیرے پر اسپتال شپ بھیجنے کے منصوبے کے لیے “نہیں شکریہ”!

گرین لینڈ نے یہ انکار “قومی سلامتی” کی وجوہات کی بنا پر ڈنمارک کے خود مختار علاقے پر قبضہ کرنے کی بار بار دھمکی کے جواب میں دیا ہے۔

وزیر اعظم جینس فریڈرک نیلسن نے اتوار کے روز فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی طبی جہاز بھیجنے کی ٹرمپ کی تجویز کو “نوٹ” کیا گیا تھا لیکن ہمارے پاس صحت عامہ کا ایک نظام ہے جہاں شہریوں کے لیے علاج مفت ہے۔

نیلسن نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ بات چیت اور تعاون کے لیے کھلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کم و بیش بے ترتیب اشتعال انگیزی کرنے کے بجائے ہم سے بات کریں۔

امریکا کو جواب، کینیڈا اور فرانس نے گرین لینڈ میں قونصل خانے کھول لیے

نیلسن نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ بات چیت اور تعاون کے لیے کھلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کم و بیش بے ترتیب اشتعال انگیزی کرنے کے بجائے ہم سے بات کریں۔

امریکا کو عملی جواب دیتے ہوئے کینیڈا اور فرانس نے گرین لینڈ میں قونصل خانے کھول لیے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے دارالحکومت نوک میں سفارتخانے کا افتتاح کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ یہ اقدام آرکٹک خطے کے لیے سیاسی اور سفارتی حمایت کا واضح پیغام ہے۔

انھوں نے کہا کہ گرین لینڈ میں قونصل خانے کھولنے کا مقصد باہمی تعلقات، تجارتی روابط اور سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانا ہے۔

دونوں ممالک کی جانب سے یہ اقدام نیٹو میں اپنے اتحادی ملک ڈنمارک کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عکاس ہے، بالخصوص ایسے وقت جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ملک کو حاصل کرنے کی پھر سے کوششیں کرنے لگے ہیں۔

spot_imgspot_img