spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل میں نیولے کا مٹر گشت

کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل میں نیولے نے مٹر گشت کرتے ہوئے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کی بالائی منزل پر ایک نیولا دیکھا گیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نیولا ایک بند دفتر کے اندر بھی چلا گیا تھا، پاکستان ایوی ایشن نے ایئر پورٹ میں نیولے کی موجودگی کا نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ نیولے کو پکڑنے اور راستے کو محفوظ بنا کر حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔

اس طرح کے جانوروں کا ایئرپورٹ میں آزادانہ مٹر گشت کسی بڑی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے، نیولا حساس کمیونیکیشن کیبلز اور بجلی کی تاروں کو کاٹ سکتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیپارچر سے متصل کسٹمز کوریڈور میں نیولے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا، ایئرپورٹ منیجر،سول ڈیپارٹمنٹ اور وائلڈ لائف ہیزرڈ مینجمنٹ یونٹ کو آگاہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : برڈ شوٹر نے ایئرپورٹ پر عام کتا سمجھ کر اے این ایف کے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار دی

یاد رہے کہ گزشتہ سال کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کر اے این ایف کے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار دی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کا تربیت یافتہ کتا ایپرن ایریا میں شوٹر کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور سے آگاہ کرنے پر برڈ شوٹر نے فائر کیا تھا، رات 3 بجے کتے کو شوٹ کر کے کچرا کنڈی میں پھینکا گیا تھا، تاہم اے این ایف حکام جب کتے کو ڈھونڈتے پہنچے تو پتا چلا مارا گیا کتا تربیت یافتہ تھا۔

spot_imgspot_img