spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے منگنی کرلی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید سے منگنی کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید کے ساتھ منگنی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا تو ہوگیا آپ لوگ اپنا دیکھ لو۔‘

اداکار نے پنجابی لباس میں کھلے میدانوں میں بیٹھے تصاویر بھی شیئر کیں۔

خاقان شاہنواز کو اداکارہ مایا علی، سجل علی، نمیر خان اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khaqan Shahnawaz (@khaqanshahnawaz)

اس سے قبل پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز نے شرکت کی تھی اور ’سکون‘ میں کردار کی مناسبت اور اپنے بہن بھائی ہونے کی خبروں پر وضاحت بھی پیش کی۔

خاقان شاہنواز ’رضا‘  اور سدرہ نیازی ’شانزے‘ نے سامعین کی الجھن کو دور کردیا جو ان کے ملتے جلتے انداز کی وجہ سے پائی جارہی تھی۔

خاقان اور سدرہ نے کاسٹنگ کا سہرا معروف ہدایت کار سراج الحق کو دیا اور واضح کیا کہ ان کا ایک دوسرے سے کسی بھی طرح سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اداکار نے کہا تھا کہ ڈائریکٹر نے چاروں کرداروں، سدرہ، مجھے اور تجربہ کار عتیقہ اوڈھو، عثمان پیرزادہ کو ایک خاندان کے طور پر کاسٹ کیا کیونکہ وہ سب ایک جیسے نظر آتے ہیں۔

spot_imgspot_img