spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کویت میں 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان

کویت سٹی : کویتی حکومت نے شبِ معراج اور نئے سال کے آغاز پر 6 یوم کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کویت نے جنوری 2026 میں مجموعی طور پر 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

ان تعطیلات میں 3 روزہ تعطیل نئے سال کے موقع پر اور 3 روزہ تعطیل شبِ معراج (اسراء و معراج) کی مناسبت سے ہوگی۔

کویت میں عیدالاضحٰی اور نئے اسلامی سال کی طویل تعطیلات کا امکان

سرکاری اعلامیہ کے مطابق نئے سال کی تعطیلات جمعرات یکم جنوری سے ہفتہ 3 جنوری تک ہوں گی، جبکہ سرکاری دفاتر میں کام کا باقاعدہ آغاز اتوار 4 جنوری سے ہوگا۔

شبِ معراج کی تعطیل جمعہ 16 جنوری کو ہوگی چونکہ جمعہ پہلے ہی ہفتہ وار سرکاری تعطیل کا دن ہے، اس مناسبت سے تعطیلات کا سلسلہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار یعنی 16، 17 اور 18 جنوری تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن کو متبادل تعطیل کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، اور سرکاری امور پیر 19 جنوری کو معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گے۔

کویت میں قوانین سخت کر دیے گئے، نئی ہدایت جاری

spot_imgspot_img