کراچی : نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچے کے گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اس حوالے سے کی گئی تحقیقات کے مطابق یوسی چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ریاض اظہر نے کھلے مین ہول کی شکایت 29 اکتوبر کو بی آر ٹی آفس میں منعقدہ میٹنگ میں کی تھی۔
دستاویز کے مطابق مذکورہ میٹنگ میں یونیورسٹی روڈ پر مین ہولز پر ڈھکن لگانے، رنگ سلیب کی درخواست کی گئی تھی، کمیٹی میں یوسی چیئرمین ریاض اظہر کی درخواست کو نظرانداز کیا گیا۔
یوسی چیئرمین کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اکتوبر میں کمیٹی میں 14 کھلے مین پوائنٹ کی نشان دہی کی گئی تھی۔
اکتوبر میں شکایت پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، یوسی چیئرمین گلشن ٹاؤن ریاض اظہر جواب دیا گیا ٹھیکے دار نے مزید کام کرنے سے منع کردیا ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی: نیپا کے قریب گٹر میں گرنے والے 3 سالہ ننھنے ابراہیم کی لاش مل گئی
گزشتہ روز شاہ فیصل کی رہائشی فیملی نیپا کے قریب شاپنگ کرنے آئی جہاں سے واپسی پر تین سالہ بچہ ابراہیم والد کی موٹر سائیکل کے پاس بھاگا اور گٹر میں گر گیا۔
والد نے بتایا کہ وقوعہ کے وقت مدد کے لیے سب کو بلاتا رہا لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا پھر 15 ہزار روپے دے کر مشینری منگوائی لیکن 15 گھنٹے گزرنے کے بعد کچرا چننے والے لڑکے نے لاش نکالی۔
کراچی: ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، حادثے سے متعلق رپورٹ تیار



