spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ٹرائی نیشن سیریز : سری لنکن کپتان نے سکیورٹی انتظامات پر کیا کہا؟

راولپنڈی : سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹرائی نیشن سیریز کے موقع پر پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات کو زبردست قرار دیتے ہوئے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی گیند بازوں نے زبردست بولنگ کی۔

سری لنکن کپتان نے کہا کہ ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں کامل مشارا نے زبردست اننگز کھیلی، لیکن ہم نے اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی۔

داسن شناکا نے کہا کہ ہماری پوری کوشش تھی کہ اس پچ پر مزید بہتر کھیل پیش کریں تاہم پاکستان سے جنوری میں بھی سیریز کھیلیں گے۔

سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی اچھی رہی، ہمیں اس سیریز سے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع ملا ہے، امید ہے ورلڈکپ سے پہلےپاکستان کیخلاف اچھا کھیلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیم میں کئی دوست موجود ہیں، اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر پی سی بی کا شکریہ ٓدا کیا۔

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی

spot_imgspot_img