spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

فلسطین سے متعلق غیرمشروط سفارتی حمایت جاری رہے گی، صدر زرداری

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین سے متعلق غیر مشروط سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور حمایت کا اعادہ کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ فلسطینی عوام نے بے مثال ہمت، ثابت قدمی اور غیر متزلزل حوصلے کے ساتھ تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے اور پاکستان ہمیشہ سے ان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی حمایت انسانی اقدار، انصاف اور برابری پر مبنی ہے اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیلی قابض فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی، شہریوں کے تحفظ اور اسرائیلی جنگی جرائم پر مکمل احتساب کا مطالبہ کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور فلسطین جون 1967 سے پہلے والی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مضبوط ریاست کے طور پر قائم ہو جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

اسرائیلی جرائم کا احتساب لازمی ہے، وزیراعظم کا یوم یکجہتی فلسطین پرپیغام

spot_imgspot_img