spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

تاجکستان میں دہشت گرد حملے میں 3 چینی شہریوں کا قتل، پاکستان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: تاجکستان میں دہشت گرد حملے میں 3 چینی شہریوں کے قتل کے واقعے پر پاکستان نے اظہار افسوس کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے چین اور تاجکستان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتا ہے، حملے میں ڈرون کے استعمال نے خطرے کی سنگینی واضح کردی

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان سرزمین سے ابھرتا دہشت گرد خطرہ تشویشناک ہے، پاکستان خود بھی افغان سرزمین سے ہونےوالے حملوں کا شکار رہا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ افغان سرزمین کو ہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے، طالبان کی سرپرستی میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی تشویش کا باعث ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کیخلاف ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، چین اور تاجکستان کےساتھ علاقائی سلامتی کیلئے تعاون جاری رکھےگا۔

افغانستان سے حملے پر تاجکستان کا شدید ردعمل

spot_imgspot_img