راولپنڈی: سری لنکن بیٹر جانتھ لیاناگے نے پاکستان میں ملنے والی سپورٹ کی تعریف کی ہے اور اپنی ٹیم کی تسلسل سے جیت پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے ہاتھوں ٹرائی سیریز کے میچ میں شکست کے بعد سری لنکن کرکٹر جانتھ لیاناگے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سری لنکا کو بہترین سپورٹ ملی، سری لنکا کی ٹیم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی پھر بھی سپورٹ ملی۔
جانتھ لیاناگے نے ٹرائی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کے حوالے سے کہا کہ تسلسل کےساتھ جیت حاصل کریں تو ٹرائی سیریز کا فائنل کھیل سکتے ہیں۔
انھوں نے اعتراف کیا کہ سری لنکا نے اچھی کرکٹ گزشتہ چندعرصے میں نہیں کھیلی، سری لنکن کرکٹ پر مشکل وقت چل رہا ہے، سری لنکن کرکٹ مختلف مشکلات سے گزر رہی ہے۔
جانتھ لیاناگے نے اپنی ٹیم کی جانب سے بہتر کرکٹر کھیلنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کو بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔
سری لنکن بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں مختلف کنڈیشنرز ہوں گی، سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈکپ ہے اور ہم ہوم کنڈیشنز سے آشنا ہیں۔
ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست



