spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ہاردک پانڈیا سے منگنی ہوئی یا نہیں؟ ماہیکا شرما بالآخر سچ زبان پر لے آئیں

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے منگنی سے متعلق خبریں سامنے آن کے بعد بھارتی اداکارہ ماہیا شرما نے حقیقت بیان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل ماہیکا نے انسٹاگرام پر کالی بلی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے طنزیہ انداسز میں لکھا کہ میں سوشل میڈیا کو یہ فیصلہ کرتے ہوئے دیکھ رہی ہوں کہ میری منگنی ہو گئی ہے لیکن میں تو ہر روز اچھے زیورات پہنتی ہوں۔

ماہیکا نے صورتحال کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی جس میں ماڈل نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگلی افواہ میرے حاملہ ہونے کی بھی ہوسکتی ہے۔

ان دنوں تواتر کے ساتھ ہاردک پانڈیا کے ساتھ نظر آنے والی اداکارہ نے ساتھ ہی ایک کھلونا کار چلاتے ہوئے ایک آدمی کی تصویر اَپ لوڈ کی اور لکھا کہ اگر میں حمل کی افواہوں کا جواب دینے کےلیے اس میں آ جاؤں تو پھر آپ لوگ کیا کرینگے۔

خیال رہے کہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ماڈل و بالی ووڈ اداکارہ ماہیکا شرما کے درمیان منگنی کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے ماہیکا کے ہاتھ میں ایک چمک دار انگوٹھی دیکھی تھی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پچھلے مہینے ہی پانڈیا نے اپنی اور ماہیکا شرما کے تعلقات کی تصدیق کی جبکہ حال ہی میں کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ماہیکا کے ساتھ بہت سی تصاویر کا ایک کولاجا شیئر کیا تھا جس میں دونوں کافی قریب نظر آرہے تھے۔

ماہیکا نے انگلی میں موجود نگوٹھی اور مداحوں کا تجسس سامنے آنے کے بعد کہ کیا جوڑے نے منگنی کر لی ہے بالآخر ان افواہوں پر ردِعمل دیا اور اس خبر کو رد کیا ہے۔

کیا ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما نے خفیہ منگنی کرلی؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں

spot_imgspot_img