spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ویزا حاصل کرنے والا بیرون ملک جاتے ہوئے پکڑا گیا

کراچی: جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کے معاملے کا ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس محمد یونس چانڈیو نے نوٹس لے لیا ہے اور حقائق کا پتا لگانے کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

گرفتار ملزم کی جانب سے ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا، ملزم نے مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے 1لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔

معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے کمیٹی کو 3 دن کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر مسافروں کو گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آچکا ہے، ورک ویزا پر سعودی عرب جانیوالے 2 مسافروں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر گرفتار کیا گیا تھا۔

امیگریشن حکام کے مطابق مسافر شہباز اور عمر ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے دوران دونوں کے ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلے۔

مسافروں کے دونوں ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے تھے، مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے کبھی بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔

لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے7 لاکھ روپے میں حاصل کیےگئے، دونوں مسافروں کے سعودی عرب کے ورک ویزوں پر اصلی پروٹیکٹر بھی لگے ہوئے تھے۔

جعلی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کے لیے بری خبر

spot_imgspot_img