spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 فتنہ الخوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع باجوڑ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خوارج ہلاک ہوا، شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام اور ذکری خیل میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور دہشت گرد کو کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد بھارتی انسپانسرڈ تخربی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت علاقے میں آپریشن جاری رکھیں گی، پاکستان میں غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں، امن کے دشمنوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

 

spot_imgspot_img