spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

دبنگ 4 کے منتظر مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!

ممبئی (19 نومبر 2025): بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی مشہور فلم ’دبنگ‘ کی چوتھی پیشکش کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے بتایا کہ دبنگ 4 کی پروڈکشن زیر غور ہے تاہم اس کی پروڈکشن شروع کرنے میں جلدی نہیں کر رہے۔

ارباز خان نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جو منصوبہ بندی میں شامل ہے مگر مجھے اس کے وقت کے بارے میں علم نہیں، میرا جواب بھی وہی ہے جو ہمیشہ ہوتا ہے کیونکہ سب کا ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ دبنگ 4 کب آ رہی ہے؟ تو میرا جواب بھی وہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونو سود کا سلمان خان کی فلم دبنگ سے متعلق اہم انکشاف

اداکار و پروڈیوسر نے مزید کہا کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور کوئی جلدی نہیں ہے، یہ ایسا پروجیکٹ ہے جس پر سلمان خان اور ہم سب بات کریں گے اور منصوبہ بندی کریں گے۔

ارباز خان کے مذکورہ بیان نے دبنگ فرنچائز کے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے جو سلمان خان کے مقبول پولیس افسر کے کردار ’چولبل پانڈے‘ کو یاد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فرنچائز کی تیسری فلم ’دبنگ 3‘ سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی اور اُس کے بعد سے چوتھی فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں۔

دوسری جانب، سلمان خان حال ہی میں اے آر مرگداس کی فلم ’سکندر‘ میں نظر آئے اور اب فلم ’بیٹل آف گالوان‘ کی تیاری کر رہے ہیں۔

spot_imgspot_img